ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہی تھیلی بھیج دی

datetime 2  فروری‬‮  2017 |

رمضان شریف کا مہینہ آنے والا تھا۔ حضرت واقدیؒ کے پاس کچھ نہ تھا۔ آپ کو فکر لاحق ہوئی کہ رمضان کا مہینہ کیسے گزرے گا۔ آپ نے اپنے علوی دوست کی طرف رقعہ لکھا کہ رمضان شریف کا مہینہ آنے والا ہے اور میرے پاس خرچ کے لئے کچھ نہیں۔ مجھے قرض حسنہ کےطور پر ایک ہزار درہم بھئجئے۔ چنانچہ اس علوی نے ایک ہزار درہم کی تھیلی بھیج دی۔

تھوڑی دیرے کے بعد حضرت واقدی کے ایک دوست کا رقعہ حضرت واقدی کی طرف گیا۔ کہ رمضان المبارک کے مہینہ کے لئے مجھے ایک ہزار درہم کی ضرورت ہے۔ مجھے ایک ہزار درہم بطور قرض بھیجے۔ حضرت واقدیؒ نے وہی تھیلی بھیج دی۔دوسرے دن وہی علوی دوست جن سے واقدیؒ نے قرض لیا تھا اور وہ دوسرےدوست جنھہوں نے واقدیؒ سے قرض لیا تھا۔ دونوں حضرت واقدی کے گھر آئے۔ اور علوی کہنے لگے کہ رمضان المبارک کا مہینہ آ رہا ہے اور میرے پاس ان ہزار درہموں کے سوا کچھ نہ تھا مگر جب آپ کا رقعہ آیا تو میں نے یہ ہزار درہم آپ کو بھیج دئے۔ اور اپنی ضرورت کے لئے اپنے دوست کو رقعہ لکھا کہ مجھے ایک ہزار درہم بھیج دیجئے اس نے وہی تھیلی جو میں نے آپ کو بھیجی تھی۔ مجھے بھیج دی۔ تو پتہ چلا کہ آپ نے مجھے سے قرض مانگا۔ میں نے اس اپنے دوست سے قرض مانگا، اور اس دوست نے آپ سے مانگا اور جو تھیلی میں نے آپ کو بھیجی تھی وہی تھیلی مجھے بھیج دی۔ پھر ان تینوں نے آپس میں اتفاق کر کے اس رقم کے تین حصے کئے اور اسی رات واقدیؒ کو حضورکی زیارت نصیب ہوئی اور فرمایا کل تمھیں بہت کچھ مل جائے گا۔ چنانچہ دوسرے روز امیر یحیٰی برمکی نے واقدی کو بلا کر پوچھا میں نے رات خواب میں تمھیں پریشان دیکھا ہے۔کیا بات ہے؟ واقدیؒ نے سارا قصہ سنایا۔ تو یحیٰی برمکی نے کہا کہ میں نہیں کہہ سکتا۔ کہ تم تینوں میں سے کون زیادہ سخی ہے۔ تم تینوں ہی سخی اور واجب احترام ہو۔ پھر اس نےتیس ہزار درہم واقدیؒ کو اور بیس بیس ہزار ان دونوں کو دئیے اور واقدیؒ کو قاضی بھی مقرر کر دیا.

سچے مسلمان سخی اور ایثار پیشہ ہوتے ہیں اور اپنے مسلمان بھائی کی ضرورت کو پورا کرنےکی خاطر اپنی ضرورت کو ترک کر دیتے ہیں۔ لیکنآج ہمارے معاشرے کا عجیب حال ہے کہ صاحبِ استطاعت لوگوں کے دروازے پر جب کوئی ضرورت مند چلا جائے تو ہمیشہ ناکام و نادم ہو کر لوٹتا ہے، ضرورت بھی پوری نہیں ہوتی اور اس غریب کی عزت کا ڈھونڈرا بھی وہ صاحب استطاعت پورے محلے میں کرتا ہے کہ فلاں مجھے سے پیسے مانگنے آیا تھا۔

لیکن خوف خدا رکھنے والے مسلمان کے پاس کچھ بھی نہ ہو لیکن پھر بھی اپنے مسلمان بھائی کی ضرورت پورا کرنے کے لئے وہ ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ میرے حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”جس نے اپنے مسلمان بھائی کیضرورت کو پورا کیا تو اللہ اس کی ضرورت کو پورا فرمائے گا“، ایک اور جگہ میرے حضور صلیاللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”جس نے اپنے کسی مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کی اللہ قیامت کے دن اُس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ “

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…