ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

بھارت کاایک اورفوجی اپنے افسران کے کرتوت سامنے لے آیا،ہمارے فوج میں کیانام رکھے گئے ہیں ،ہماراکام کیاہوتاہے ؟ایسے ہوشرباانکشافات کہ بھارتی جرنیلوں کومنہ دکھانے کے قابل بھی نہ چھوڑا

datetime 2  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ایک طرف توخطے میں چوہدراہٹ کےلئے اربوں روپے دفاعی بجٹ میں جھونک دیئے ہیں اورخود کودنیاکی سب سے بڑی جمہوریت کھلوانے کادعویدارہے جبکہ دوسری طرف بھارتی فوجیوں کی یہ حالت ہے کہ دنیامیں سب سے زیادہ خودکشیاں بھارتی فوجی کررہے ہیں اوراب تویہ فوجی اپنے افسران کے ر ویوں کی وجہ سے بلاجھجک بولنے پرمجبورہوگئے ہیں جس کی وجہ سے
پچھلے کچھ ماہ سے تواتر کے ساتھ بھارتی فوجیوں کی ایسی وڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں

جو ان کی حالت زار کی ترجمانی کررہی ہیں ۔اب ایک نئے بھارتی فوجی نے سوشل میڈیاپرایک ویڈیووائرل کردی ہے ۔اس نئی ویڈیومیں ایک فوجی یہ کہہ رہاہے کہ جوان کا کھانا خراب، جلی روٹی اور پانی والی دال کی ویڈیو جب سے وائرل ہو ئی ہےتوہمارے سابق جنرل بخشی نے توہم پرغداری کاالزام لگادیاہے ۔اس بھارتی فوجی نے ا پنی ویڈیومیں کہاہے کہ ’’جنرل بخشی صاحب! میوٹنی کا لفظ انگریز حکومت اور ان کی فوج کے خلاف سپاہیوں کا لفظ ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ بھارت میں انگریزوں کے قبضے کے خلاف 1857 میں ہونے والی فوجی بغاوت میں انگریزوں نے اسی ’’میوٹنی‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی سپاہیوں کا کورٹ مارشل کیا تھا اور انہیں موت کی سزا بھی دی تھی۔ یہ بغاوت برطانوی حکومت کے انگریز افسروں کی بھارتی عوام اور بھارتی سپاہیوں کے خلاف مظالم اور سازشی سیاست کے خلاف تھا۔ آج نہ تو کوئی غیرملکی بھارت پر حکومت کررہا ہے اور نہ ہی بھارتی فوجی ملک کے غدار ہیں ۔اس فوجی نے مزیدبتایاکہ بھارتی افسرکالے انگریزہیں ،بھارت کے کمیشنڈافسروں اورفوجیوں میں ایک بڑاخلاہے اوریہ افسران ہمیں خادم، نوکر، ذاتی ملازم، بٹ مین اور بڈی جیسے ناموں کے ساتھ گھریلو نوکر بناکر رکھتے ہیں۔بھارتی فوجی نے بتایاکہ ہمارے افسران سرکاری بنگلے کی صفائی ستھرائی، بچوں کو سکول لے جانا، جوتا پالش کروانا، کتوں کو گھمانا، کتوں کی غلاظت صاف کرنااوران کی بیگموں کے کپڑے دھونااورکتوں کوصاف کرنابھی ہماری ڈیوٹی ہوتی ہے

۔اگرہم یہ نہ کریں توہمیں سزادی جاتی ہے اورکھانابھی ویسے ہی خراب ہے جس کی وجہ سے ہم لڑیںتوکیاکھڑے بھی نہیں ہوسکتے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…