لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان آرمی کے سابق سپہ سالار جنرل(ر) راحیل شریف کو ریٹائرمنٹ کے بعد دی جانے والی زمین کی تفصیلات منظر عام پر لانے کیلئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو درخواست دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کو فراہم کی جانے والی اراضی کی تفصیلات
منظر عام پر لانے کے لئے سینئرممبر بورڈ اف ریونیو کو درخواست دے دی گئی ہے۔یہ درخواست سرفراز حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے دی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت ہر شہری کو معلومات کے حصول کا حق حاصل ہے، سابق آرمی چیف راحیل شریف کو سرکاری اراضی الاٹ کی گئی ہے ،سابق آرمی چیف کو حکومت کی جانب سے الاٹ کی گئی اراضی کی معلومات فراہم کی جائیں۔