پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

حکومت کا کردار کیا ہے؟فوجی عدالتوں کی کون بھرپورمخالفت کررہاہے؟شاہ محمود قریشی نام سامنے لے آئے

datetime 2  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پہلے پہل فوجی عدالتوں کے معاملے پر دلچسپی ظاہر کی لیکن اس بار وہ اس معاملے سے بالکل لاتعلق دکھائی دے رہے ہیں۔

بدھ کو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر حکومت اور حزب اختلاف میں تین نشستیں ہوئیں جن میں حکومت سے چند سوالات کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پہلا سوال یہ تھا کہ حکومت فوجی عدالتوں کی میعاد ختم ہونے سے قبل حرکت میں کیوں نہیں آئی؟ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے میں حکومت کا ساتھ دینے کو تیار ہے، لیکن حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعتوں کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی بھرپور مخالفت کر رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا اس نے اپنے سیاسی حلیفوں کو اس معاملے پر قائل کیا ہے؟ لیکن اس سوال کا واضح جواب نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے ایک سوال یہ بھی ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پارلیمانی رہنماں کو بریفنگ دینے کو تیار کیوں نہیں ہیں؟شاہ محمود قریشی کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے جو حصے فوجی قیادت کی جانب سے پورے کیے جانے تھے وہ کر دیئے گئے ہیں۔ مثلا نیشنل ایکشن پلان کامیابی سے آگے بڑھا اور فوجی عدالتوں کی جانب سے بھی موثر کام کیا گیا، لیکن حکومت کی جانب سے جو کردار ادا کیا جانا چاہئے تھا وہ ادا نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ملک میں موثر تبدیلی آئی ہے یا نہیں اگر تبدیلی آئی ہے تو ہم نے آگے کیسے بڑھنا ہے اور نہیں آئی تو مستقبل کے لئے کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…