جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیالکوٹ ،ویڈیو سکینڈل کیس ،8خواتین سے شادیاں کرکے کیا کروایاجاتارہا؟شرمناک انکشافات

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ ( آئی این پی )ویڈیو سکینڈل کیس ،خاتون ایس پی نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ حاجی پورہ اور تھانہ کوتوالی میں دو خواتین شازیہ اویس سکنہ میانہ پورہ سیالکوٹ، عاصمہ اسلم سکنہ محمد پورہ سیالکوٹ نے مقدمات درج کروائے کہ ان کے خاوند عابد محمود نے نجی بینک کے منیجر آصف اور اس کی بیوی سعدیہ آصف کے ہمراہ خود کو فیملی ممبر ظاہر کرکے یکے بعد دیگر آٹھ خواتین سے شادیاں کیں

ملزمان نے مذکورہ بیویوں کی ویڈیو تیار کرکے انہیں بلیک میل کرکے ان کے والدین کو رقم بٹورتے رہے ۔جس پر پولیس نے دو ملزمان عابد محمود اور آصف کو گرفتار کرلیا اور مرد پولیس آفیسر ان نے تحقیقات شروع کردی۔ تاہم متاثرہ خواتین نے مطالبہ کیا تھاکہ وہ مرد تفتیشی آفیسران کے روبرو پیش نہ ہوسکتی ہیں جس کی بناء پر ایڈیشنل ایس پی رفعت بخاری نے بدھ کے روز ملزمان عابد محمود ،آصف اور متاثرہ خواتین حافظہ شازیہ اویس اور عاصمہ اسلم کو طلب کیا اور دونوں فریقین کے بیان قلمبند کئے ۔اس موقعہ پر عاصمہ اسلم نے ایس پی رفعت بخاری کو بتایا کہ اس نے عابد محمود اور اس کے گروہ سے خوفزدہ ہو کر دو دفعہ خود کشی کی کوشش کی ہے لیکن کامیاب نہ ہوسکی ہے۔ اس موقعہ پر متاثرہ خواتین نے’’آئی این پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گروہ میں شامل سب انسپکٹر پرویز خان ، سعدیہ آصف اور دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ یاد رہے کہ خواتین نے گروہ کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے کہ انہو ں نے جعلی ساز ی سے آٹھ خواتین شازیہ اویس، عاصمہ اسلم، ارشاد بیگم، فوزیہ یوسف، نوشینہ بی بی ، صفیہ ،حناء قرۃ العالین سے شادیاں کیں اور ان کی ویڈیو بنا کر ان کے اہل خانہ کو بلیک میل کرکے بھاری رقوم ہتھیاتے رہے ۔اور ان کے زیورات ،جہیز کا سامان بھی ہڑپ کر گئے۔ انہیں گھر سے نکلنے پر مجبور کردیا۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…