پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

ایک ہی شہر میں میٹرو بس کے پہلے فیز کی تکمیل کے بعد دوسرا فیز،تیسرے فیز کی بھی تیاریاں شروع

datetime 1  فروری‬‮  2017 |

راولپنڈی (آئی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایم این اے ملک ابرار احمد کی درخواست پر صدر سے موٹر وے چوک کے درمیان میٹرو بس سروس کے شروع کر نے کے لئے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ایم این اے ملک ابرار احمد نے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کی ۔

ملک ابرار احمد نے وزیراعلی پنجاب سے درخواست کی کہ صدر سے موٹر وے چوک تک میٹرو بس سروس شروع کی جائے اس سے صدر اور بیرون اضلاع سے آنے والے مسافر باآسانی موٹروے چوک ‘نئے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر بغیر کسی روکاٹ کے پہنچ سکیں گے ۔جس پر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ملک ابرار احمد کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس منصوبے کا پی سی ون تیار کر یں تا کہ جلد از جلد اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جاسکے ۔وزیراعلی پنجاب نے حلقہ این اے 54کی مختلف ترقیاتی سکیموں کے لئے 30کروڑ روپے ‘ ڈھوک سیداں گرلز کالج کی تکمیل کے لئے باقی فنڈز ‘خدیجہ ڈگری کالج سے ملحقہ پلاٹ کی خریداری کے لئے ایک کروڑ روپے کے فوری اجراء اور راولپنڈی کینٹ کی 9ڈسپنسریوں میں ڈاکٹر اور معاون عملے کی تعیناتی کے لئے سیکرٹری ہیلتھ کو سروے کر کے فوری عملہ تعینات کرنے کی ہدایت دی ۔ایم این اے ملک ابرار احمد نے صدر تا موٹر وے چوک میٹروبس سروس کے لئے پی سی ون بنانے کی ہدایت اور مختلف سکیموں کے لئے فنڈز جاری کرنے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔وزیر اعلی پنجاب نے راولپنڈی میئر کے بلامقابلہ منتخب کرانے ‘بلدیاتی الیکشن اور ضمنی الیکشن میں دیئے گئے اہداف حاصل کرنے پر ایم این اے ملک ابرار احمد کی تعریف کی۔

ملک ابرار احمد نے اس موقع پر کہا کہ میری محنت پارٹی کے لئے تھی جو فرض سمجھ کر کی اور اسکے مثبت اثرات مرتب ہوئے ‘آئندہ بھی اسی طرح پارٹی کے لئے خدمات سرانجام دیتا رہوں گا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس کے لئے اعلان کیاجاچکاہے



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…