پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

حافظ سعید و دیگر رہنماؤں کی نظربندی کیخلاف جماعۃالدعوۃ پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 1  فروری‬‮  2017 |

لاہور( آئی این پی )جماعۃالدعوۃ پاکستان نے حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کی نظربندی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

جماعۃ الدعوہ کے ترجمان کے مطابق تحریک آزادی جموں کشمیر کی طرف سے گذشتہ روز بھی حافظ محمد سعید ودیگر رہنماؤں کی نظربندیوں کیخلاف احتجاجی مظاہروں اور آل پارٹیز کانفرنسوں کاسلسلہ جاری رہا۔جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی،حافظ خالد ولید، ابوالہاشم ربانی و دیگر نے کہا ہے کہ ہماری کشمیر پالیسی وہی ہے جو قائداعظم محمد علی جناح کی تھی۔ حکومت کشمیر پاکستان کی شہ رگ کو قومی سطح پر تسلیم کرے۔ بھارت پچھلے ستر سال سے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔کشمیریوں کی مددوحمایت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ 3فروری جمعہ کو احتجاج کے دوران ملک بھر کے تمام شہروں میں احتجاج کیا جائے گا۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کی طرف سے ملتان میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری یعقوب شیخ، اطہر شاہ بخاری، پروفیسر عبدالمجید، عنایت اللہ رحمانی، صاحبزادہ ابراہیم، خالد شاہ ندیم، عبدالحئی اثری، ایوب مغل، حمزہ شاہد لودھی، اعجاز جنجوعہ، ڈاکٹر جاوید صدیقی، آصف اخوانی، حافظ سلمان صدیقی، معروف خاں، مجاہد عباس گردیزی، طارق خاں و دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہاکہ حافظ محمد سعید کو بھارتی دباؤ پر نظربندکیا گیا ہے جسے پاکستانی قوم کسی صورت تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

آج تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ حافظ محمد سعید کی نظربندی کی مذمت کر رہے ہیں۔کراچی میں جماعۃ الدعوۃ کے تحت حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف شہر کے دس سے زائد مقامات پر بڑے مظاہرے کیے گئے جن میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سخی حسن چورنگی، واٹر پمپ، جوہر چورنگی، شاہین کمپلیکس، نیٹی جیٹی پل، پنجاب چورنگی، ٹیپو سلطان چورنگی، ڈرگ روڈ، گودام چورنگی کورنگی سمیت دیگر مقامات پر مظاہرے ہوئے۔ اس دوران شہریوں نے حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بیرونی دباؤ پر حافظ محمد سعید کی نظر بندی ناقابل برداشت ہے۔ حافظ محمد سعید کی نظر بندی سے تحریک آزادی کشمیر دبائی نہیں جاسکتی۔ حکومت کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔تحریک آزادی جموں کشمیر کی طرف سے بہاولپور میں ہونیو الی آل پارٹیز کانفرنس سے نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری محمد یعقوب شیخ، ابو معاذ عمران، اصغر جوئیہ، عبدالوحید شاہ، مولانا عبدالغنی ثاقب، سلیم بھٹی، مظفر علی مظفر، چوہدری طیب عاشق، گل شیر، چوہدری کامران سندھو، چوہدری کلیم ، محمد سلیم انصاری، مولانا صہیب احمد، قاری ذوالفقار نقشبندی و دیگر نے خطاب کیا۔ جماعۃالدعوۃ کے زیر اہتمام بہاولنگراور کوٹلی آزاد کشمیر میں بھی آل پارٹیز کانفرنسوں کا اہتمام کیا گیاجس میں ملک بھر کی سیاسی، مذہبی و کشمیری جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…