اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پا کستان میں12 سے 13 لاکھ بے گھر بچے گلی ، سڑکوں اور فٹ پا تھوں پر اپنی زندگی بسرکررہے ہیں،رپورٹ

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)ہیومن رائٹس نیٹ ورک (ایچ آر این) کی رپورٹ کے مطابق پا کستان میں اس وقت تقریباََ 12 سے 13 لاکھ بے گھر بچے گلی ، سڑکوں اور فٹ پا تھوں پر اپنی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔جبکہ پوری دنیا میں تقریباََ10 کروڑسے زائد بچے بے گھر ہیں۔علاوں ازیں دنیا بھر میں سڑکوں پر بسنے والے بچے جن کی تعداد1کروڑ20لاکھ سے زائد ہے اورپا نچ سال سے پہلے انتقال کر جاتے ہیں ۔

جبکہ پاکستان میں سالانہ تقریباََ 2لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کی وجہ سے بیمار ہو کر انتقال کر جاتے ہیں۔ پا کستان میں12 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچے مزدوری کررہے ہیں،جن کی عمر10 سے 14 سال پر مشتمل ہو تی ہیں۔ ایچ آر این کے صدر انتخاب عالم سوری کاکہنا تھا کہ پاکستان میں کئی ملین بچے مختلف شعبوں میںمجبوری کے تحت کام کرتے ہیں ،مگر اب صوبہ سندھ میں چودہ سال سے کم عمر کے بچوں کی ملازمت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم حکومت کی اس نئے قا نون کو سرا ہتے ہیں مگراس قا نون سے کئی خاندان معا شی طورپر متا ثر ہوں گے۔لہذاہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ متاثرہ خاندانوں کو متبادل روزگار فراہم کیا جائے اوران بچوں کی تعلیم ،صحت اور صفائی کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیاجائے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…