اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

اسحاق ڈار جیل جائینگے اور وزیراعظم ۔۔۔! ا عتزاز احسن نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سارا منی ٹریل اسحاق ڈار کے بیان میں ہے اگر منحرف ہوئے تو جیل جائینگے‘نواز شریف کو 1978ء سے اب تک پائی پائی کا حساب دینا ہوگا‘جو یہ سمجھتا ہے پانامہ پیپر کے کیس کا فیصلہ نواز کے حق میں ہونے جا رہا ہے وہ ان کی خام خیالی ہے‘ابھی تک عمران خان نے ہی مجھے اپنا وکیل بنانے کیلئے نہیں کہا ۔

وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور دیگر بھی اس موقع پر موجو د تھے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس میں عمران خان کی وکالت کرنے میں میری پارٹی کی جانب سے کسی قسم کی کوئی ممانعت نہیں ہے اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی رکاوٹ ڈالی گئی ہے، ابھی تک عمران خان نے ہی مجھے اپنا وکیل بنانے کیلئے نہیں کہا ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ اورنگزیب عالمگیر کا زمانہ نہیں ہے،اتنی بڑی رقم کا کیش میں بزنس کوئی تسلیم نہیں کرے گا،نواز شریف نے تو جھوٹ بولنے کی انتہاکر دی ہے،لو گ ہر قسم کے سیاستدان کو ووٹ دیں لیکن جھوٹے کو نہ دیں ، نواز شریف کو 1978ء سے اب تک پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔جو یہ سمجھتا ہے کہ پانامہ پیپر کے کیس کا فیصلہ نواز کے حق میں ہونے جا رہا ہے وہ ان کی خام خیالی ہے‘ پہلے دن سے (ن) لیگ والے کہ رہے ہیں کہ فلیٹس حسین نواز کی ملکیت ہیں ۔ نواز شریف اور حسین نے تسلیم کیا ہے کہ پراپرٹی شریف خاندان کی ہے، جب اثاثے تسلیم کیے جاچکے ہیں تو ثابت کریں کہ یہ جائز آمدن سے حاصل کیے گئے ۔ لیکن یہ یہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کسی کا ریکارڈ نہیں ،کوئی بینک اکاونٹ نہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ کیا بوریوں میں درہم اور ڈالر جاتے رہے اور زمین میں دفن کرتے رہے ، شریف خاندان دفن کرتا رہا یہ پیسے کیا،یا گدھوں پر لاد کر پیسے آتے جاتے رہے، بینکوں کے ذریعے کاربار نہیں ہوا تسلیم کرلینا ہے کہ یہ پیسے لاہور موٹر وے ٹھیکے سے بنے تھے ۔ایک ایل این جی کے ٹھیکے سے بنے، اورنج لائن سے کمائی دولت سے اثاثے بنائے۔ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا کاروبار جائز تھا مان لیں کیونکہ قطرہ شہزادے نے خط لکھا ہے:قطری کہتے کہ 28سالہ کاروبار شریف کے ساتھ کام کیا، ٹیکس کے کاغذات میں قطری خط اور کاغذات نہیں دکھائے گئے ۔ دادا کاروبارکرتا تھا پوتے کو کاروبار کو دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے گرد شکنجہ تنگ ہو رہا ۔ انہوں نے کہا کہ سارا منی ٹریل اسحاق ڈار کے بیان میں ہے، اگر اپنے بیان سے منحرف ہوتا ہے تو تب بھی وہ جیل جاتا ہے۔قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کو کہا تھا عدالت نہ جائیں حکمران جماعت اور پیپلزپارٹی دونوں کے ساتھ عدالتوں کا رویہ ہمیشہ امتیازی رہا ہے پانامہ لیکس میں اگر ہمارا وزیر اعظم ملوث ہوتاتو کب کا گھر بھیجا جا چکا ہوتا ۔

انہو ں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اندر ہونیوالا جھگڑا صرف چند افراد کا تھا پو رے پارلیمنٹ کا نہیں ہم نے تو عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ سپریم کورٹ میں نہ جائیں ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…