جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

فرانس کے بعد آسٹریا میں بھی نقاب اور برقعہ پر پابندی عائد

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا( آن لائن ) یورپی ملک آسٹریا کے حکومتی اتحاد نے اسکولوں، عدالتوں اور دیگر عوامی مقامات میں ‘نقاب’ اور ‘برقعہ’ پر پابندی پر غور شروع کردیا۔ حکمراں اتحاد تمام سرکاری ملازمین پر اسکارف اور مذہب سے کی علامت سمجھی جانے والی کوئی بھی شے پہننے پر پابندی عائد کرنے کا بھی سوچ رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اقدامات انتہائی دائیں بازو کی فریڈم پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو کم کرنے کے لیے اٹھائے جارہے ہیں جس کے امیدواروں نے گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب میں حکمراں پارٹی کو ٹف ٹائم دیا تھا۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا کہ اسلامی نقاب اور برقعے پر پابندی لگانے کا منصوبہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ‘ہم ایک کھلے معاشرے کے حق میں ہیں چہرے کا مکمل نقاب اس کے خلاف ہے لہٰذا اس پر پابندی ہونی چاہیے’۔ایک اندازے کے مطابق آسٹریا میں تقریباً 150 خواتین چہرے کا مکمل نقاب کرتی ہیں اور ٹورزم حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے خلیجی ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل متعدد یورپی ممالک اس طرح کی پابندیاں عائد کرچکے ہیں تاہم آسٹریا کی وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ یہ ایک ‘علامتی’ اقدام ہے۔فرانس اور بلجیم نے 2011 میں برقعہ پر پابندی عائد کی تھی جب کہ نیڈرلینڈ کی پارلیمنٹ میں بھی اس پر بحث جاری ہے۔گزشتہ ماہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بھی کہا تھا کہ نقاب پر جس حد تک ممکن ہو پابندی ہونی چاہیے جبکہ برطانیہ میں اس طرح کی کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…