لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حافظ سعید کا نظربندی کے بعد ویڈیوپیغام سامنے آگیا،وزارت داخلہ پنجاب نے حافظ سعید کوچھ ماہ کےلئے نظربند کردیاہے ۔حافظ سعید نے نظربندہونے کے بعد پاکستانی قوم اوراپنے کارکنوں کےلئے اہم پیغام جاری کیاہے جس کی ویڈیوبھی سامنے آگئی ہے ۔
حافظ سعید نے اپنے پیغام میں کہاکہ مجھے حکومت پاکستان نے بیرونی دبائو پر نظربند کیاہے اس موقع پرانہوں نے کہاکہ میری جماعت پاکستان میں کبھی بھی تشددمیں ملوث نہیں رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میری نظربندی کے بائوجود فلاحی کاموں کاسلسلہ جاری رہے گا۔ان کاکہناتھاکہ ہماری جماعت کی طرف سے رواں سال کشمیر کا سال قرار دے کر ایک مکمل پروگرام ترتیب دیا گیا تھا جس کے بعد مجھے خدشہ تھا کہ بھارت ان کیخلاف سازش ضرور کرے گااورآج میراخدشہ سچ ثابت ہواہے اورمجھے بیرونی دبائو پربند کیاگیاہے ۔