ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

جب کتاب کا صفحہ بدل دیا گیا

datetime 25  فروری‬‮  2017 |

جب بہاولپور میں ختم نبوت کے سلسلے میں مقدمہ ہوا تو حضرت مولانا انور شاہ کشمیری رحمتہ اللہ علیہ تشریف لے گئے مخالفین نے وہاں ایک کتاب پیش کی‘ اس کتاب کا ترجمہ مسلمانوں کے عقیدے کیخلاف بنتا تھا‘ وہ کتاب بھی مسلمانوں کے اکابرین کی تھی‘ جج بڑا حیران ہوا اس نے کہا کہ دیکھو یہ تمہاری اپنی کتاب پیش کر رہے ہیں جو تمہاری ہی جڑیں کاٹ رہی ہے۔ علامہ انور شاہ کشمیری رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ذرا وہ کتاب مجھے دکھائی جائے۔

جج نے کتاب دکھائی حضرت نے کتاب کے صفحے کا مطالعہ کیا اور فرمانے لگے کہ جس کاتب نے یہ کتاب لکھی اس سے اصل کتاب سے لکھتے ہوئے درمیان میں سے ایک سطر چھوٹ گئی ہے اس وقت تو مطبوعہ کتابیں نہیں ہوتی تھیں بلکہ مخطوطہ کتابیں ہوتی تھیں‘ اس سطر کے چھوٹ جانے کی وجہ سے جب پچھلی عبارت کو اگلی عبارت سے ملا کر پڑھتے تو معافی مخالف بن جاتے‘ لہٰذا حضرت نے فرمایا کہ اسی کتاب کا ایک نسخہ اور منگوایا جائے‘ چنانچہ ایک اور نسخہ منگوایا گیا جب دونوں نسخوں کو ملایا تو علامہ انور شاہ کشمیری کی بات بالکل ٹھیک نکلی‘ چنانچہ اس طرح مخالفین کے جھوٹ کا پول کھل گیا لیکن بعد میں علماء نے کہا حضرت! آپ کو تو توقع ہی نہیں تھی کہ وہ اس کتاب کا حوالہ پیش کریں گے آپ کو کیسے یاد رہا کہ درمیان سے ایک سطر چھوٹی ہوئی ہے؟ فرمایا ہاں میں نے ستائیس سال پہلے یہ کتاب دیکھی تھی الحمد للہ کہ مجھے اس وقت سے یہ بات یاد ہے۔ سبحان اللہجب بہاولپور میں ختم نبوت کے سلسلے میں مقدمہ ہوا تو حضرت مولانا انور شاہ کشمیری رحمتہ اللہ علیہ تشریف لے گئے مخالفین نے وہاں ایک کتاب پیش کی‘ اس کتاب کا ترجمہ مسلمانوں کے عقیدے کیخلاف بنتا تھا‘ وہ کتاب بھی مسلمانوں کے اکابرین کی تھی‘ جج بڑا حیران ہوا اس نے کہا کہ دیکھو یہ تمہاری اپنی کتاب پیش کر رہے ہیں جو تمہاری ہی جڑیں کاٹ رہی ہے۔ علامہ انور شاہ کشمیری رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ذرا وہ کتاب مجھے دکھائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…