لاہور(آئی این پی)متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کرتے ہوئے 4فروری کو ہر صورت گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیدیا۔ جو ڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم نے کیس کی سماعت کی۔ آ صف ہا شمی کے خلاف کر پشن کا مقدمہ 9اپریل 2016ء سے درج ہے۔
ایف آئی اے حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم آصف ہاشمی کئی سالوں سے روپو ش ہے اور شامل تفتیش بھی نہیں ہورہا۔ جس پر جو ڈیشل مجسٹریٹ نے آصف ہا شمی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جا ری کر دئیے اور ہر صورت 4فروری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔