پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کی فضائوں پر نئی ائیر لائن کی حکمرانی ، آتے ہی پورے ملک پر قبضہ جما لیا

datetime 31  جنوری‬‮  2017 |

راولپنڈی(آن لائن)نجی ایئر لائن سیرین نے اندرون ملک اپنی سروس کا آغاز کردیا۔ایئرلائن کی پہلی پرواز ای آر 503 بوئنگ 800-737 پر اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رات 8 بجے کراچی کے لیے روانہ ہوئی، اس موقع پر کمپنی کے چیف آپریٹنگ اافیسر(سی او او) ریٹائرڈ ایئرکمونڈور خالد بشیر بھی موجود تھے۔کمپنی کے سی او او کے مطابق ابتدائی طور پر کمپنی نے

 

4 بوئنگ 800-737 طیاروں سے اندرون ملک پروازوں کا آغاز کیا ہے، جس میں سے 2 نئے جب کہ 2 پانچ سال پرانے طیارے ہیں۔ایئر کموڈور (ر) خالد بشیر کا کہنا تھا کہ سیرین ایئر کی پروازیں اندرون ملک کراچی اور اسلام آباد سمیت لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے لیے ہوں گی البتہ اسکردو کے لیے مارچ میں سروس کا ا?غاز کیا جائے گا۔اندرون ملک پروازوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سی او او نے بتایا کہ کراچی سے اسلام آباد یومیہ بنیادوں پر پروازیں ہوں گی، جب کہ کراچی سے پشاور اور کراچی سے فیصل آباد کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ نئی فضائی کمپنی میں تجربہ کار عملہ اور بہتر تربیت حاصل کرنے والی ایئرہوسٹسز شامل ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)، شاہین ایئر اور ایئر بلیو جیسی فضائی کمپنیاں اندرون ملک پروازوں کی سروس فراہم کرتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…