منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

پاکستان میں فضائی سفر کرنے کے خواہشمندوں کیلئے شاندار خوشخبری ۔۔ زبردست سہولیات سے آراستہ نئی اور جدید ایئر سروس کا آغاز کردیا گیا

datetime 30  جنوری‬‮  2017 |

راولپنڈی(آن لائن)نجی ایئر لائن سیرین نے اندرون ملک اپنی سروس کا آغاز کردیا۔ایئرلائن کی پہلی پرواز ای آر 503 بوئنگ 800-737 پر اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رات 8 بجے کراچی کے لیے روانہ ہوئی، اس موقع پر کمپنی کے چیف آپریٹنگ اافیسر(سی او او) ریٹائرڈ ایئرکمونڈور خالد بشیر بھی موجود تھے۔

کمپنی کے سی او او کے مطابق ابتدائی طور پر کمپنی نے 4 بوئنگ 800-737 طیاروں سے اندرون ملک پروازوں کا آغاز کیا ہے، جس میں سے 2 نئے جب کہ 2 پانچ سال پرانے طیارے ہیں۔ایئر کموڈور (ر) خالد بشیر کا کہنا تھا کہ سیرین ایئر کی پروازیں اندرون ملک کراچی اور اسلام آباد سمیت لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے لیے ہوں گی البتہ اسکردو کے لیے مارچ میں سروس کا آغاز کیا جائے گا۔اندرون ملک پروازوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سی او او نے بتایا کہ کراچی سے اسلام آباد یومیہ بنیادوں پر پروازیں ہوں گی، جب کہ کراچی سے پشاور اور کراچی سے فیصل آباد کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ نئی فضائی کمپنی میں تجربہ کار عملہ اور بہتر تربیت حاصل کرنے والی ایئرہوسٹسز شامل ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)، شاہین ایئر اور ایئر بلیو جیسی فضائی کمپنیاں اندرون ملک پروازوں کی سروس فراہم کرتی تھیں۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…