لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملاوٹ مافیا جب لوگوں کی صحت سے کھیلنے لگا تو فوڈ اتھارٹی بھی سرگرم ہو گئی۔ کہیں مضر صحت کیمیکل ملا دودھ پکڑا تو کہیں الائشوں اور آنتوں سے بنائے جانے والے تیل کو قبضے میں لیا۔ فوڈ اتھارٹی کے چھاپوں سے عوام کا اعتماد بحال ہونے لگا ہے۔فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے
مضر صحت کام کرنے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا اور رائے ونڈ روڈ لاہور پر معروف ڈیری پلانٹ کو دودھ کی پیکنگ کے مراحل میں نقائص پر سیل کر دیا۔گھی کا پلانٹ ناقص اور خام تیل کی فروخت پر سیل کیا گیا۔ راولپنڈی میں مصالحہ جات کی فیکٹری بھی سیل کر دی گئی۔ فیکٹری میں صابن سازی کے سامان سے مصالحے تیار کئے جا رہے تھے۔ عوام کا ماننا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کی سرکوبی کیلئے فوڈ اتھارٹی کو اس طرح کے آپریشنز بار بار کرنا ہونگے اور ملاوٹ خور مافیا کا خاتمہ کرنا ہو گا۔