پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ن لیگ کے اہم رہنما کے صبر کا پیمانہ لبریز’’طاہرالقادری کی فلم‘‘ منظر عام پر لانے کی دھمکی،شیخ رشیدنوازشریف سے کس چیز کی ’’بھیک‘‘مانگتے تھے؟حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2017 |

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے شیخ رشید کو پاکستانی سیاست کی میرا اور روالپنڈی کی پیشانی پر داغ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے قدموں میں بیٹھ کر شیخ رشید وزارت کی بھیک مانگتاتھا،وزارت نہیں ملی تو وہ آجکل عمران خان کے بھانڈ کا کرداراداکررہاہے،جوشخص شیخ کوچپڑاسی رکھنے پرتیارنہیں تھا،یہ آج کل اسی کا دم چھلابناپھرتاہے،

انہوں نے کہاکہ شیخ صاحب اپنی زبان کو لگام دوورنہ طاہرالقادری کی وہ فلم چلادوں گا،جسے تم بھول گئے ہو۔اتوار کو شیخ رشید کے تحریک انصاف کے ساہیوال میں جلسے سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے حنیف عباسی نے کہاکہ شیخ صاحب اپنی حد میں رہیں،میں نے راز کھول دیئے توآپ منہ دکھانے کے لائق بھی نہیں رہیں گے،نوازشریف کے قدموں میں بیٹھ کرشیخ رشید وزارت کی بھیک مانگتاتھا جواسے نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزارت کی بھیک مانگنے والاشیخ رشیدآج کل عمران خان کے بھانڈکاکرداراداکررہاہے،جوشخص تمہیں چپڑاسی رکھنے کوتیارنہیں تھا،آج اسی کا دھم چلہ بنے پھرتے ہو،شیخ صاحب اپنی زبان کو لگام دو ورنہ طاہرالقادری کو فلم چلادوں گا جسے تم بھول گئے ہو۔حنیف عباسی نے کہاکہ میرے لیڈر کا نام لینے سے پہلے سوچ لیا کرو،تمہارے ماضی اور حال سے پوری قوم آگاہ ہے،بچہ بچہ جانتا ہے کہ شیخ رشید نے سائیکل سے پراڈو تک کاسفر کیسے کیا،انہوں نے کہاکہ شیخ رشید پاکستانی سیاست میں میرا والاکرداراداکررہے ہیں،بلدیاتی الیکشن میں میاں محمد نوازشریف کے کارکنوں نے شیخ رشید کو مستردکردیا اور آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کے کارکن شیخ رشید کی ضمانت ضبط کروائیں گے،2018آنے والا ہے،پھر راولپنڈی کی پیشانی سے یہ داغ ہمیشہ کیلئے مٹ جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…