لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ، چین اقتصادی راہداری کے تحت بڑا منصوبہ کامیابی سے ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 1320 میگا واٹ ساہیوال کول پاور پلانٹ نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت لاہور کو بجلی کی بہتر ترسیل کیلئے 5 کلومیٹر طویل 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔اس منصوبے سےبجلی کی پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے۔ 1320 میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ عمومی طور پر چار سے پانچ سال میں مکمل ہوتے ہیں۔ چین سمیت دنیا کی تاریخ میں اتنے پیداواری گنجائش کے منصوبے پر ایسی تیز رفتاری سے کام کرنے کی مثال نہیں ملتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج تک اتنی تیز رفتاری سے اس طرح کے منصوبے پر کام نہیں ہوا جس طرح ساہیوال کول پاورپلانٹ پر ہوا ہے۔ساہیوال کول پاور منصوبے کی رفتار اور معیار بے مثال ہے اور یہ منصوبہ پاک چین دوستی کا عظیم شاہکار ہے۔