بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’پاکستان کے بڑے بوڑھوں کی عادات کو چین نے اپنا لیا ‘‘ وہ کون سا کلیہ ہے جسے اپنا کر آپ کامیابی پاسکتے ہیں ؟ چینی اہم شخصیت نے بتا دیا

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چین کے نئے قمری سال کا بھرپور طریقے سے خیر مقدم کرنے کیلئے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،نئے چینی سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے مرکزی تقریب کا انعقاد پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ہوا جہاں چین کے خطہ اندرون مینگولیا سے تعلق رکھنے والے ثقافتی طائفہ نے بھرپور ثقافتی پرفارمنس پیش کی ،

پرفارمنس کے ذریعے چینی ثقافت کے رنگوں کو خوبصورت انداز سے پیش کیا گیا جسے حاضرین نے خوب سراہا ۔تقریب میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے نئے چینی سال کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ مشہور چینی کہاوت ہے کہ اگر آپ کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں تو صبح مرغ کی پہلی اذان سن کر اٹھ جایا کریں ،لہذا اس سال ہم بھی بہت محنت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمیشہ کی طرح بلندیوں کی جانب گامزن ہے ۔ واضح رہے کہ رواں سال نئے چینی سال کی تقریبات کا اہتمام مختلف تعلیمی اداروں میں بھی کیا گیا جبکہ اسلام آباد کے علاوہ خصوصی طور پر ایک تقریب گوادر میں منعقد کی گئی ۔چین میں نئے قمری سال کو مرغ سے منسوب کیا گیا ہے ۔چینی روایات کے مطابق ہر سال کو ایک جانور کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے ، گزشتہ سال بندر سے منسوب کیا گیا تھا جبکہ آئندہ سال کتے کا ہوگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…