اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حکومت سے کبھی بھی اپنی مدت ملازمت کی توسیع کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی حکومت نے کبھی ان کو آفر دی تھی،اسلامی افواج کے اتحاد کے معاملے پر ابھی تک خدوخال واضع نہیں ہیں ،جنرل راحیل کو استحقاق سے بڑھ کر کچھ نہیں دیا گیا ،
ان کو جو زمین الاٹ کی گئی وہ فوج کے قواعدوضوابط کے مطابق دی گئی ،زمینوں کے الائٹمنٹ کے واقعہ کو میڈیا نے ایشو بنایا ۔وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا بعض لوگوں کو حد سے زیادہ عزت دیتا ہے اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی تذلیل کرتا ہے ،جنرل راحیل شریف نے کبھی ملازمت میں توسیع مانگی نہ حکومت کی طرف سے کبھی آفر دی گئی ان کو زمینوں کی الائٹمنٹ طے شدہ پالیسی کے مطابق ہوئی ،زمینوں کی الائٹمنٹ کے معاملہ کو میڈیا نے ایشو بنایا ۔خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں بھی فوجی سربراہوں کو ریٹائرمنٹ پر اسی پالیسی کے تحت زمینیں دی گئیں ،جنرل راحیل شریف کو استحقاق سے بڑھ کر کچھ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ راحیل شریف کے اسلامی اتحاد کی قیادت کے حوالے سے میرا بیان درست نہیں تھا جس کی میں نے بعد میں وضاحت کر دی تھی ،اسلامی افواج کے اتحاد کے معاملے کے ابھی تک خدوخال واضح نہیں ہیں ۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حکومت سے کبھی بھی اپنی مدت ملازمت کی توسیع کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی حکومت نے کبھی ان کو آفر دی تھی