اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشید شاہ جبکہ خورشید شاہ کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر سیدخورشیدشاہ کو حکومتی وزراء کے اسمبلی میں جھگڑے بارے بیانات اور اپنی تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ہفتہ کو شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر سیدخورشیدشاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
اور عابد شیر علی سمیت حکومتی وزراء کے اسمبلی میں جھگڑے پر بیانات سے آگاہ کیا۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ حکومت معاملات سلجھانا چاہتی ہے یا بگاڑنا چاہتی ہے،ہم اسپیکر کے پاس معاملہ سلجھانے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ پیر کو اپوزیشن کے ساتھ اجلاس کا لائحہ عمل طے کریں گے مگر وزراء کے بیانات سے لگتا ہے حکومت معاملہ خراب کرنا چاہتی ہے اگر حکومت معاملات سلجھانا نہیں چاہتی توہم جنگ کیلئے تیار ہیں۔اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے اسپیکر سردارایاز صادق کو ٹیلیفون کیا اور اپوزیشن کی تشویش سے آگاہ کیا۔خورشید شاہ نے اسپیکرکو مشورہ دیا کہ وزراء کو متنازعہ بیانات سے روکیں،وزراء کا یہی رویہ رہا تو پھر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے،اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر کو وزراء سے بات کرنے کے بعد شاہ محمود کو بھی ٹیلیفون کرنے کا مشورہ دیا۔اسپیکر نے گفتگو میں کہاکہ پیر کو اجلاس میں آپ کی موجودگی ضروری ہے جس پر خورشید شاہ نے کہاکہ ٹانگ میں فریکچر ہے اس لئے شاید اجلاس میں نہ آسکوں۔خورشید شاہ نے نوید قمر کو اپوزیشن رہنماؤں کااجلاس بلانے اور اسپیکر کے اجلاس سے پہلے اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کی ہدایت کردی۔۔۔۔