ملتان(آئی این پی) مار نہیں پیار…استاد کا نویں جماعت کی بچی پربدترین تشدد،لڑکی ہسپتال پہنچتے ہی کیا کام شروع ہو گیا ؟اسکول سے چھٹیاں کرنے پر استاد نے مبینہ طور پر نویں جماعت کی طالبہ کی کلائی توڑ دی۔تفصیلات کے مطابق اسکول سے چھٹیاں کرنے پر میتھ کے استاد محسن نے نویں جماعت کی طالبہ حرا کا ہاتھ اسٹیل کے اسکیل سے مار مار کر لال کر دیا جس سے کلائی میں
فریکچر ہوگیا۔اہل خانہ کے مطابق درد برداشت سے باہر ہونے پر گھر والوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا جس نے بتایا کہ لڑکی کی کلائی ٹوٹ گئی ہے۔والدہ کا کہنا ہے بچی کو اسکول نہ آنے کی اتنی بڑی سزا دی گئی اور اب دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔