ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہاہے کہ داعش تنظیم کا اسلام اور اسلامی اقدارسے کوئی تعلق نہیں۔سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق انھوں نے مسلمان نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذہب کے نام پراس تنظیم میں شمولیت سے باز رہیں کیونکہ ایسے نوجوانوں کا استحصال کیا جاسکتا ہے۔ سعودی مفتی اعظم نے تنظیم کی طرف سے بہیمانہ اور وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو جلانے جیسے واقعات گناہ کبیرہ ہیں، برائیوں اور بدعنوانیوں کیخلاف مسلمان ممالک کو ملکر کردار ادا کرنا چاہیے، اس ضمن میں سوشل میڈیاسے بھرپوراستفادہ کیاجاسکتا ہے۔