پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سی پیک، برطانیہ اورروس کے بعد کون کون سےاورکتنے ملک اس اہم ترین منصوبے میں شامل ہوناچاہتے ہیں؟،ایسے نام سامنے آگئے جہاں پاکستانی ویزے لگواکرجاناپسندکرتے ہیں 

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بری طرح ناکام ثابت ہو اہے‘سی پیک سے پاکستان کی اقتصادی و معاشی حالت بدل جائے گی تین درجن سے زائد ممالک جن میں مشرق وسطیٰ ، وسطی ایشیاء اور یورپ کے کئی ممالک شامل ہیں ‘نے سی پیک میں شمولیت کی شدت سے خواہش ظاہر کی ہے ‘

 

،منصوبہ پاکستان کی موثر خارجہ اور اقتصادی پالیسیوں کی کامیابیوں کا مظہر ہے ‘پا کستان کے چاروں صوبے بشمول گلگت بلتستان اس اہم تاریخی منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں‘سی پیک کے مغربی روٹ کی تکمیل اولین ترجیح ہے اور اس کی اولیت برقرار ہے ملک بھر کے تما م علاقے اس سے مستفید ہونگے ۔ وہ جمعرات کو کیڈٹ کالج پشین کے طلباء اور اساتذہ کے50 رکنی وفد سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے غلط تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی ۔تاہم ایسے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ چین نے حال ہی میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا ۔جس میں تمام صوبوں نے اس منصوبے پر مکمل اطمینان اظہار کیا اور اس کی بھرپور حمائت کی ۔سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا کہ جونہی پاکستان اور چین کے مابین سی پیک کے منصوبے کا اعلان ہو اتو بھارتی وزیراعظم کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے سی پیک کے حوالے سے اپنی مخالفت کا اظہار کیا تھا ۔اور بعدازاں اس منصوبے کی راہ میں مختلف طریقوں سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بھی کوشش کی ۔

جس میں انہیں کامیابی نصیب نہ ہوئی۔اور آج سی پیک کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے ۔اور خطے میں اس منصوبے کی بدولت ایک نئی حل چل شروع ہو گئی ہے ۔ جس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تین درجن سے زائد ممالک جن میں مشرق وسطیٰ ، وسطی ایشیاء اور یورپ کے کئی ممالک شامل ہیں نے سی پیک میں شمولیت کی شدت سے خواہش ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی موثر خارجہ اور اقتصادی پالیسیوں کی کامیابیوں کا مظہر ہے ۔ جس سے نہ صرف پاکستان کی اقتصادی و معاشی حالت بدل جائے گی بلکہ توانائی بحران ، بے روزگاری اور دیگر سماجی مسائل پر قابوپانے میں بھی مدد ملے گی ۔ انہوں نے طلباء کے وفد کو تجویز دی کہ وہ اس منصوبے کے مغربی روٹ کا دورہ کریں تاکہ انہیں حقائق سے آگاہی ہو اور سی پیک کے تحت مجوزہ منصوبوں کی اہمیت کے بارے میں جانکاری حاصل ہو سکے ۔ سینیٹ میں قائدا یوان نے اس منصوبے کی اہمیت اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا کہ اور بتایا کہ نہ صرف سٹرکیں اور شاہرائیں بلکہ انڈسٹریل زونز بنائے جائیں گے ۔

جس سے معاشی طور پر خوشحالی آئے گی ۔اور نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر ہونگے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پہلا کانوائے ہی مغربی راستے سے گیا ہے ۔ اور مغربی روٹ کی ترجیح میں کوئی کمی نہیںلائی گئی ۔سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے طلباء کو سینیٹ کی اہمیت ، کارکردگی اور قانون سازی میں کردار کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔

وفد نے راجہ محمد ظفرالحق کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نشست کی بدولت ان کی معلومات میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ اور پارلیمان کی اہمیت اور مختلف امور پر بہتر آگاہی ملی ہے ۔ وفد نے گلی دستور اور سینیٹ کے ہال کا بھی دورہ کیا ۔اور انہیں پاکستان کی جمہوری جدوجہد ، سینیٹ کے طریقہ انتخاب اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…