لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کی پریشانی کوختم کرنے کےلئے بھارت سے آنے والی کپاس پر56روپے فی کلودرآ مدی ڈیوٹی عائدکردی ہے ۔ وفاقی حکومت نے تامل ناڈو، لدھیانا، چنائی، اندرا پردیش اور دیگر بھارتی شہروں سے درآمد کی جانے والی کپاس پر ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ پاکستان میں بھارتی کپاس آنے کی وجہ سے کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا تھا اور انہیں مناسب قیمت نہیں ملتی تھی۔
وفاقی حکومت نے اس تناظر میں بھارتی کپاس پر فی کلو 56 روپے تک ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کپاس پر ڈیوٹی کے لگنے سے مقامی مارکیٹ میں بہترین کوالٹی کے کپاس کی قیمت 200 روپے اضافے سے پانچ ماہ کی بلند ترین سطح 7000 ہزار فی من تک پہنچ گئی ہے ۔