منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے حیران کردیا

datetime 25  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے زیراہتمام قومی خطاطی نمائش کے دوسرے روز بڑی تعداد میں عوام نے نیشنل آرٹ گیلری کا دورہ کیا اورقرآنی آیات سے مزین خطاطی کے شاہکار فن پاروں میں گہری دلچسپی لی۔وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے تین روزہ قومی نمائش کے دوسرے روز نیشنل کونسل آرٹس کی نیشنل گیلری کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر عرفان صدیقی اور ناصر خان جنجوعہ نے خود بھی خطاطی کی اوروہاں موجود خطاطوں اور شائقین کو اپنی خطاطی کے مظاہرہ سے حیران کردیااور بھرپور داد پائی۔ مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے انکشاف کیا کہ جنرل (ر) ناصر خان نجوعہ کے تخلیق کردہ فن پارے بھی اس نمائش میں رکھے گئےجو خود ایک بہت اچھے خطاط ہیں۔ان کی فن سے حبت اور تخلیقی صلاحیت سے اس امر کا اظہار ہوتا ہے کہ جرنیل عسکری صلاحیتوں ہی کے حامل نہیں بلکہ وہ قلم کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے ہنر سے بھی آراستہ ہیں۔ناصر خان جنجوعہ نے کہاکہ عرفان صدیقی کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ ہے۔نمائش میں خطاطی کے شاہکار دیکھنے کے بعد مجھے پتہ چلا کہ میں خطاط نہیں۔ میں نے کتابوں سے خطاطی سیکھی ہے۔ میں نے اپنے اس شوق کو چھپا رکھا تھا لیکن عرفان صدیقی نے اس کا بھرم سب کے سامنے کھول دیا ہے جس پر تمام حاضرین مسکرا دئیے۔نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ایم ڈی اور ممتاز شاعر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے اس موقع پر نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے زیراہتمام قومی خطاطی نمائش کے دوسرے روز بڑی تعداد میں عوام نے نیشنل آرٹ گیلری کا دورہ کیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…