ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’ابابیل‘‘ میزائل کی حیرت انگیز خصوصیات سامنے آگئیں

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/اسلام آباد(آئی این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے ایس ایس ایم ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ابابیل میزائل کی رینج 2200 کلو میٹر ہے جو زمین سے زمین تک مار کر سکتا ہے۔ ابابیل میزائل مختلف ٹھکانوں کو تباہ کرسکتا ہے اور ایک سے زیادہ نیوکلیئر وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل دشمن کے ریڈار کو بھی چکما دے سکتا ہے ’’ابابیل ‘‘ ہتھیار کے نظام کی تیاری کا مقصد بڑھتے ہوئے علاقائی بیلسٹک میزائل ڈیفنس ( بی ایم ڈی )ماحول میں پاکستان کی بیلسٹک میزائل کی بقا کو یقینی بنانا ہے ۔ یہ ڈیٹرنس کو مضبوط بنائے گا۔ پاکستان نے زمین سے زمین تک 2200 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ’’ابابیل ‘‘میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل ایک سے زیادہ نیوکلیئروارہیڈ لے جانے اورمختلف ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،صدر ممنون حسین ‘ و زیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں اور قوم کو مبارکباد دی ہے‘ صدر مملکت نے کہا ہے کہ کامیاب تجربہ خطے میں قیام امن اور طاقت کے توازن کیلئے انتہائی اہم ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربرہان نے میزائل بنانے والی ٹیم اور پاک فوج کو مبارکباد دی۔دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے بھی کامیاب تجربہ پر پاک فوج کے انجینئرز ‘ سائنسدانوں اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ کامیاب تجربہ خطے میں امن اور طاقت کے توازن کیلئے اہم ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ابابیل میزائل کے کامیاب تجربہ پر قوم اور افو اج کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے ابابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دی اور ملکی ٹیکنالوجی کے ذریعے میزائل تیاری میں پاک فوج کے انجینیرز کی کوششوں کو سراہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…