اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ریلوے نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت چلنے والی ٹرینوں کے لئے سوالاکھ سے زائد ملازمین بھرتی کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے میں یہ بھرتی کراچی ،سکھر،کوئٹہ اورپشاورڈویژن میں کی جائے گی جبکہ یہ بھرتیاں گریڈایک سے لیکر14گریڈتک ہونگی ۔وفاقی حکومت کی ہدایات پرپاکستان ریلوے نے نئی ملازمین کی بھرتی کےلئے کام شروع کردیاہے
اوراگلے ماہ ان بھرتیوں کے بارے میں باقاعدہ اشتہارات شائع کئے جائیں گے ۔سی پیک کے تحت محکمہ ریلوے کاٹیکنیکل سٹاف صرف چینی انجینئروں پرہی مشتمل ہوگا۔ذرائع کے مطابق ریلوے میں ایک لاکھ 23ہزارکے قریب ملازمین بھرتی کئے جائینگے ۔