منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

میرے چھ سالہ پوتے کو سکول میں کہا گیا کہ تمہارا ۔۔۔! ایاز صادق کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

datetime 23  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے دن سے مجھے سپیکر تسلیم نہیں کیا ،نوازشریف کے خلاف دستاویزات نامکمل تھیں اس لئے ان کاریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجا ،مجھے دو بار دو تہائی اکثریت سے ایوان میں سپیکر منتخب کیا گیا ،اپوزیشن والے چاہتے ہیں کہ اسمبلی میں حکومت کے حصے کا ٹائم بھی ان کو دیا جائے

مگر میں ایسا نہیں کروں گا ،میرے چھ سالہ پوتے کو سکول میں کہا گیا کہ تمہارا دادا چور ہے ۔وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ صرف سیاستدان ہی ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالتے ہیں ،عمران خان نے پہلے دن سے مجھے سپیکر تسلیم نہیں کیا ،عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز میں کئی سوال اٹھے ہیں جبکہ نوازشریف کے خلاف دستاویزات نامکمل تھیں اس لئے ان کاریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجا ، ریفرنس پر فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ۔ایاز صادق نے کہا کہ یہ عمران خان ہی بہتر جانتے ہیں کہ انہیں مجھ سے کیا گلہ ہے ،مجھے دو بار دو تہائی اکثریت سے ایوان میں سپیکر منتخب کیا گیا ،اگر مجھے کوئی سپیکر نہیں مانتا تو اس کا مطلب کہ وہ پاکستان کے آئین کو بھی نہیں مانتا ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے چاہتے ہیں کہ اسمبلی میں حکومت کے حصے کا ٹائم بھی ان کو دیا جائے مگر میں حکومت کا حق اپوزیشن کو نہیں دوں گا ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ میرے چھ سالہ پوتے کو سکول میں کہا گیا کہ تمہارا دادا چور ہے مگر میں نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب کبھی نہیں دیا ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…