جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

شاہ رخ خان کو غدار قرار دے دیا گیا

datetime 24  جنوری‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی فلم ’’رئیس‘‘ کے خلاف کھل کر میدان میں آگئی ہے اور اداکار کو غدار قرار دے دیا۔شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسندوں اور بی جے پی کو بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اورعدم برداشت پر آئینہ دکھانا خاصہ مہنگا ثابت ہورہا ہے اسی لیے ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ کی فلموں’’دل والے‘‘

 

اور ’’فین‘‘ کو ناکام بنانے کے باوجود اب بھی متعصبانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی شاہ رخ خان اور ان کی نئی آنے والی فلم’’رئیس‘‘ کے خلاف کھل کر میدان میں آگئی ہے اورپارٹی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیا نے ٹوئٹر پر کنگ خان کو ملک کا غدار قرار دیتے ہوئے ان کی فلم ’’رئیس‘‘ کا بائیکاٹ اور ہریتھک روشن کی فلم ’’کابل‘‘ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے کا کہنا تھا کہ جو’’رئیس‘‘ ملک کا نہیں وہ کسی کام کا نہیں اور ایک ’’کابل‘‘محب وطن کا ساتھ تو ہم سب کو دینا ہی چاہیے۔دوسری جانب بی جے پی کے رہنما کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’رئیس‘‘میں شاہ رخ کے مد مقابل پاکستانی بیوٹی کوئین ماہرہ خان نے مرکزی کردارادا کیا ہے اور فلم 25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ اسی روز ہریتھک روشن کی فلم ’’کابل‘‘ بھی ریلیز ہوگی جس کے باعث دونوں فلموں کے مابین باکس آفس پر اچھے مقابلے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…