پارا چنار (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کہاوت ہے کہ جسے اللہ رکھے اسےکون چکھے ۔ جو بھی لوگ اس بات کی حیثیت کے انکاری ہیں وہ بھی کبھی نہ کبھی ایسے ہی کسی چکر سے ضرور گزرتے ہیں کہ انہیں بھی اس بات کا یقین کرنا پڑجاتا ہے کہ اوپر کوئی ذات ہے جو ہمیں ایسے مواقع پر سنبھال لیتی ہے اور یوں بہت سے لوگ
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی عملی تصویر بن جاتے ہیں۔ پارا چنار کا شہری محمد حسین بھی ایسے لوگوں میں سے ہے ۔ 6 برس کے دوران وہ 7 بار بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں محفوظ رہا ۔40 سالہ محمد حسین سبزی منڈی میں بم دھماکے کے مقام سے کچھ دور کھڑا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں روزانہ کم و بیش 1500 افراد ہوتے ہیں۔ بارش کے باعث اس دن 500 افراد تھے ۔ محمد حسین دھماکہ کے وقت صرف تین میٹر کی دوری پر کھڑا تھا۔اور تین میٹر کی دوری سے بچ جانا واقعی حیرت انگیز ہے۔