سیالکوٹ (آئی این پی)سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر جعلی دستاویزات پر شارجہ جانے والے تین مسافر گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے شارجہ جانے والی نجی ائیر لائن این ایل 796پر جعلی دستاویزات کے ذریعہ شارجہ جانے والے تین ملزمان قمر زمان، شعیب انور اور رانا جمشید کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملزمان نے ابتدائی طور پر انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے امریکہ جانے کیلئے ایجنٹ کو 20،20لاکھ روپے دئیے تھے۔ اور وہ شارجہ کے بعد دیگر ممالک سے ہوتے ہوئے امریکہ جانا چاہتے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان اور ایجنٹ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ جبکہ ملزمان کو ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کردیاگیا ہے۔ اور ایجنٹ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔