انقرہ (آئی این پی )ترکی کے نائب وزیر اعظم محمد شیمشک نے کہا ہے کہ ان کا ملک آج کے بعد بشار الاسد کے بغیر شامی بحران کے تصفیے پر اصرار نہیں کرے گا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق محمد شیمشک کا کہنا ہے کہ بشار شام میں جرائم کا ذمے دار ہے تاہم انقرہ حکومت امور کو حقیقی تناظر میں دیکھ رہی ہے
کیوں کہ زمینی طور پر حالات بہت حد تک تبدیل ہو گئے ہیں۔ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے ضمن میں شیمشک نے کہا کہ ان کا ملک آئندہ ہفتے آستانہ میں شامی امن بات چیت کے حوالے سے “بڑی امیدیں” رکھتا ہے۔