جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معصوم بچوں کاگوشت کھانے اور خون پینے والاآدم خور پکڑاگیا،عوام میں شدید خوف و ہراس

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لدھیانہ(آئی این پی)بھارت میں انسانی گوشت کھانے کی خواہش رکھنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست پنجاب کے ضلع لدھیانہ کی پولیس نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے، جس نے انسانی گوشت کھانے کی خواہش میں معصوم بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

قتل کیے گئے 8 سالہ بچے دیپو کی لاش 3 دن قبل لدھیانہ کے علاقے کرنالی سنگھ نگر ڈگری والا سے 6 ٹکڑوں میں ملی تھی۔بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) انویسٹی گیشن لدھیانہ بھپندر سنگھ سدھو نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے 16 سالہ ملزم نے دوران تفتیش بچے کو قتل کرنے اور اس کا گوشت کھانے کی خواہش کا اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ بچے کے گوشت کھانے کے ساتھ ساتھ اس کا خون بھی پینا چاہتا تھا۔انھوں نے بتایا کہ گرفتار کیا گیا 16 سالہ ملزم 8 ویں جماعت کا طالب علم ہے، جس نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس نے بچے کو قتل کرنے کے بعد اس کا دل نکال کر اسکول کے باہر پھینک دیا۔پولیس کے مطابق قتل کیے گئے بچے کے اعضا برآمد کرلیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا جب کہ نوجوان کے والدین کے مطابق وہ اپنے ہاتھوں کو بھی کھاتا تھا۔ڈی سی پی کے مطابق پولیس نے علاقے سے حاصل شدہ سی سی ٹی وی فوٹج کی مدد سے ملزم کا پتہ لگایا، جس میں اسے اپنے شکار کو اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…