پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ملتان،شاہ محمود قریشی نے سرپرائز دیدیا،تحریک انصاف کے کارکن ششدر

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمودقریشی نے منفردعوامی اندازاپناتے ہوئے بغیرپروٹوکول موٹرسائیکل پر اپنے حلقے کا دورہ کیا۔حلقہ این اے 150اور پی پی 195کی عوام انہیں اس اندازمیں دیکھ کرحیران رہ گئی۔اس موقع پر شاہ محمودقریشی حلقہ کی تنگ گلیوں میں مقیم شہریوں کے مسائل سنے اور کارکنوں کے گھر بھی گئے۔

کارکنوں اور شہریوں نے صبح سویرے عوامی انداز میں شاہ محمود قریشی کوموٹرسائیکل پر حلقے کا دورہ کرتے دیکھ کرخوشی کا اظہار کیا۔کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی کا کہناتھا کہ ملتان کے گلی کوچوں میں کرپشن کیخلاف نفرت دیکھ کر آیا ہوں،اس لیے تکلفات ایک طرف رکھتے ہوئے خود عوام سے ملنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام پانامالیکس پرعمران خان کے موقف کی کھل کرتائید کررہے ہیں۔میرے حلقے کے لوگ اسلام آبادسے خوشی کی نوید کے منتظر ہیں۔نوجوان کرپٹ حکمرانوں کیخلاف بڑے فیصلے کی توقع کررہے ہیں۔عوام کے دلوں میں حکمرانوں کیخلاف غیض وغصب پایا جاتا ہے۔ہرپاکستانی ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام پنجاب حکومت کے امتیازی سلوک پرنالاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…