پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

مسیحی میاں بیوی میں طلاق نہیں ہوسکتی ؟ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت،حکومت کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 20  جنوری‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کر سچین قانون طلاق کو آئین سے متصادم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پروکلاکے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ میں مسیحی قانون طلاق کے خلاف الیاس بھٹی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے عدالت کوبا ئیبل کی آیت پڑھ کر سنائی اور کہا کہ الہامی قانون کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔بنیادی حقوق کے نام پرالہامی قانون میں تبدیلی مذہبی اصولوں کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے بشپس کے ساتھ مل کر قانون میں موجود سقم دور کرنے کے حوالے سے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں۔صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کے علاوہ کیتھولک،پروٹسٹنٹ چرچ سمیت دیگر چرچ کے بشپس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بائیبل کی تعلیمات کے تحت مسیحی میاں بیوی کا رشتہ کسی صورت نہیں توڑا جا سکتا۔اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی میری گل نے عدالت کوآگاہ کیا کہ مسیحی قانون طلاق کے نتیجے میں خواتین مذہب ترک کر کے ز ندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین میں مرد و عورت کی تخصیص کے بغیرعورتوں کوطلاق کے مساوی حقوق حاصل ہیں،مسیحی قانون طلاق واضح طور پر امتیازی قانون ہے۔چیف جسٹس منصور علی شاہ نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ عدالت مسیحی برادری بالخصوص خواتین کی مدد کرنا چاہتی ہے ۔درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاکا کہنا تھا کہ مسیحی قانون طلاق بنیادی حقوق اور اخلاقیات کے عالمی قوانین سے متصادم ہے۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مسیحی قانون طلاق کے تحت کوئی بھی عیسائی اس وقت تک اپنی بیوی کو طلاق نہیں دے سکتا جب تک اس پر بد چلنی کا الزام لگا کر اسے ثابت نہ کر دے۔انہوں نے کہا کہ عدالت بنیادی حقوق سے متصادم اس ایکٹ کو کالعدم قرار دے



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…