کراچی (این این آئی ) کسٹم کورٹ نے نیٹو کے جنگی سازو سامان کی برآمدگی کے کیس کا حتمی چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ کسٹم کورٹ کی عدالت میں نیٹو کے جنگی سازو سامان برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ امریکی حکام اپنے جنگی سازو سامان کی واپسی کے لیے خط بھی لکھ چکے ہیں ۔اس سے قبل امریکی حکام سامان کی گمشدگی سے انکار کر رہے تھے ۔ عدالت نے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود کیس کا حتمی چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو جھاڑ پلاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر کیس کا حتمی چالان ہر صورت میں جمع کرایا جائے ۔ بصورت دیگر تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 18 فروری تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال نیٹو کے زیر استعمال جنگی سازو سامان جنریٹرز اور دیگر اشیا برآمد ہوئی تھیں ۔ عدالت کے حکم پر کسٹم حکام نے نجی کمپنی کے دو گوداموں پر بھی چھاپہ مارا دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ امریکی حکام اپنے جنگی سازو سامان کی واپسی کے لیے خط بھی لکھ چکے ہیں ۔اس سے قبل امریکی حکام سامان کی گمشدگی سے انکار کر رہے تھے ۔تھا جبکہ کراچی سے افغانستان جانے والے 458 کنٹینرز سے بڑی تعداد میں نیٹو کا سامان برآمد ہوا تھا ۔