جمعہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2024 

قانون تحفظ ناموس رسالت میں مجوز ہ ترمیم ، آل پارٹیزکانفرنس بلانے کااعلان کردیا گیا،حکومت سے قادیانوں کے بارے میں بڑامطالبہ

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )دینی جماعتوں نے جمعہ کے روز ملک گیریوم تحفظ ناموس رسالت منانے کا علان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی مساجد میں اجتماعات جمعہ میں قانون تحفظ ناموس رسالت میں مجوزہ ترمیم کے خلاف علماء وخطباء بھرپورصدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے لاکھوں عوام الناس سے مذمتی قراردادیں پاس کرائیں گے ،حکومت کے قادیانیت نواز اقدامات چنا ب نگر کے تعلیمی ادارے قادیانیوں کو واپس کرنے ،قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کو قادیانی سائنسدان سے منسوب کرنے اور قانون تحفظ ناموس رسالت کو غیرموٗثر بنانے کے ضمن میں ترمیم کے خلاف اورچکوال میں مسلمانوں کے مذہبی جلوس پر دہشت گردانہ حملہ کرنے اور دومسلمانوں کو شہید کرنے والے قادیانی قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف بہت جلداسلام آباد میں دینی جماعتوں کے سربراہوں کی آل پارٹیزکانفرنس بلاکر حکومت کے دین دشمن اقدام کے خلاف مشترکہ احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار مسلم ٹاہن لاہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت کانفرنس میں کیا گیا جسکی صدارت ممتاز عالم دین مولانا مفتی محمدحسن نے کی اے پی سی میں امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اوردینی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،سابق ایم این اے مولانا عبدالمالک ،جے یو آئی کے مولانا محمدامجد خان،مولانامحب النبی،مولانا سیدمحمودمیاں ،مولانا عبدالرؤف فاروقی ،جے یو پی کے قاری محمدزوار بہادر،سردارمحمدخان لغاری ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا اللہ وسایا،مولانا اسماعیل شجاع آبادی،مرکزی جمعیۃ اہلحدیث کے علامہ زبیراحمدظہیر،مولانا محمدنعیم بادشاہ،ملت جعفریہ کے علامہ حافظ کاظم رضا نقوی،وفاق المدارس العربیہ کے مولانا مفتی عزیزالرحمن،تنظیم اسلامی کے مرز ایوب بیگ،مجلس احراراسلام کے قاری یوسف احرار،میاں محمداویس،ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے علامہ ممتازاعوان،پیرسلیم عباس جعفری ،متحدہ علماء کونسل کے مولانا عبدالرؤف ملک ،مولانا یسین عابد،پاکستان شریعت کونسل کے مولانا جمیل الرحمن اختر، جامعہ اشرفیہ کے مولانا مفتی احمدعلی اورمولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا اشرف گجر،قاری علیم الدین،پیررضوان نفیس ،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،مولانا عبدالشکورحقانی،شکیل الرحمن ناصر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا مجیب الرحمن انقلابی،مولانا عبدالجبارسلفی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔آل پارٹیز ناموس رسالت کانفرنس میں کہا گیا کہ ناموس رسالت قانون میں ترمیم درحقیقت قانون نامو س رسالت کو غیرموٗثر بنانے کا حربہ ہے جسے غیوراسلامیان پاکستان ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔

رہنماؤں نے کہا کہ امریکی اور یہودوہنودکے ایماء پر پاکستان کے اسلامی تشخص اور آئین کی اسلامی شقوں باالخصوص ختم نبوت و ناموس رسالت کے خلاف ہرسازش کو ناکام بنا دیں گے نظریہ اسلام کو کمزور کرنے سے نظریہ پاکستان کمزور ہوگا قادیانی نواز ،دین دشمن اقدامات پاکستان کے اسلامی تشخص اور بنیادی اساس پرکاری ضرب ہے ،قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے وجود اورآئین کو تسلیم نہیں کیا اکھنڈ بھارت قادیانیوں کا الہامی عقیدہ ہے غداروطن قادیانی سائنسدان ڈاکٹرعبدالسلام نے پاکستان کے اہم راز امریکہ،اسرائیل اوربھارت کو دیے یونیورسٹی شعبے کا نام اس ملعون قادیانی سائنسدان سے منسوب کرنا اسلام و پاکستان اور آقا ء کریم ﷺ کی ختم نبوت سے غداری ہے ۔ن لیگ نے قادیانیت نواز اقدامات واپس نہ لیے تو آنے والے الیکشن میں مسلمانوں کو ن لیگ کو ووٹ نہ دینے کی مہم چلائی جائے گی اور اس طرح قادیانیت نوازی نہ صرف ن لیگ کی سیاست کو لے ڈوبے گی بلکہ ان کے اقتدار کاسورج کو غروب کر دے گی۔

نیز اے پی سی میں متفقہ طورپر منظور کی جانے والی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ تیس دن کے اندر فزکس شعبے کا قادیانی سائنسدان سے منسوبی کا فیصلہ واپس لیاجائے اور چناب نگر کے تعلیمی ادارے قادیانیوں کو ہرگز نہ دیے جائیں اور تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کے ضمن میں سینٹ کی قائم کردہ فنیکشنل کمیٹی کو فوری تحلیل کیا جائے بصور ت دیگرحکومت کے قادیانیت نواز ،دین دشمن اقدامات سے غیورمسلمانوں کے اندر پائی جانی والی شدیدبے چینی اوراضطراب کسی بہت بڑی دینی تحریک کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے اور پھر اس طرح حالات کے ابتر ہونے کی تمام تر ذمہ داری قادیانی نواز حکمرانوں پر ہی عائد ہو گی۔

موضوعات:



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…