نارنگ منڈی(این این آئی)سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر نے نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ میں اپنے زرعی فارم کے قریب رات بھر جنگلی سورؤں کا شکار کھیلا۔ ان کے ساتھ صوبہ سندھ کے وڈیرے اور جاگیردار بھی بطور مہمان شکار سے لطف اندوزہوتے رہے ۔غلام مصطفی کھرنے اپنے پالتو شکاری کتوں کے ہمراہ 20جنگلی سورؤں کو ہلاک کیا ۔
شدیدسردی اوردھندکے باوجودغلام مصطفی کھر اپنے معزز مہمانوں کے ساتھ کھیتوں میں شکار کے لئے بھاگ دوڑکرتے رہے ۔یہ امرقابل ذکرہے کہ نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ میں بڑی تعدادمیں جنگلی سور پائے جاتے ہیں جو فصلوں کو نست ونابود کررہے ہیں اورسرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے رینجرز فائرنگ کی اجازت نہیں دیتی جبکہ کھر اپنے شکاری کتوں کے ہمراہ انہیں ہلاک کرتے ہیں ۔غلام مصطفی کھرنے کئی سال بعدپھرجنگلی سورؤں کاشکارکھیلناشروع کردیاہے۔