اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ہائیکورٹ نے لال مسجد کے بارے میں اہم فیصلہ سنادیا،اہم حکم بھی جاری

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں واقع لال مسجد کے خادم منظور حسین کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے لال مسجد کے خادم منظور حسین کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے عدالت کو بتایا کہ منظور حسین کا نام فورتھ شیڈول میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)پنجاب کی رپورٹ پر ڈالا گیا تھا۔جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عدالت میں موجود ڈسٹرکٹ آفیسر(ڈی او)اٹک سی ٹی ڈی سے استفسار کیا کہ لال مسجد کے خادم منظور حسین پر کیا الزام ہے کہ ان کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا؟

۔ڈی او اٹک سی ٹی ڈی نے عدالت کو بتایا کہ منظور حسین کے گھر کالعدم جماعت اہل سنت والجماعت(سابقہ سپاہ صحابہ)کے لوگوں کا آنا جانا ہے اور وہ لال مسجد و جامعہ حفصہ کے لیے چندہ بھی جمع کرتے ہیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ درخواست گزار کے گھر کالعدم تنظیم کے لوگوں کا آنا جانا ہے اور تنظیم کا کونسا انتہائی مطلوب شخص ان کے گھر ٹھہرا؟۔اس پر ڈی او اٹک سی ٹی ڈی نے کہا کہ میرے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں۔ڈی او اٹک سی ٹی ڈی کے جواب پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سخت اظہار برہمی کیا۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے لال مسجد کے خادم منظور حسین کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت کو حکم دیا کہ وہ درخواست گزار کا نام فورتھ شیڈول سے نکالتے ہوئے ان کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ بھی بحال کریں۔واضح رہے کہ منظور حسین کا نام فروری 2016 میں فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا تھا۔فورتھ شیڈول انسداد دہشت گردی ایکٹ کا ایک سیکشن ہے، جس میں ان افراد کے نام شامل ہیں، جو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں یا ان پر اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، ان افراد کے لیے لازمی ہوتا ہے کہ وہ مقامی تھانے میں باقاعدگی سے حاضری لگوائیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…