اسلام آباد(آئی این پی)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف نے کہا ہے کہ موسم سرما تاخیر سے شروع ہوا دورانیہ زیادہ ہوگا،فروری میں بھی بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹرمحمد حنیف نے کہاہے کہ ایک ہفتے بعد بارش کا نیاسلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے،
کراچی،پنجاب،بلوچستان اور سندھ میں سرد ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے،بارشوں کا موجودہ سلسلہ آئندہ 24گھنٹے میں ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما تاخیر سے شروع ہوا،دورانیہ زیادہ ہوگا،فروری میں بھی بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔