ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمدحفیظ کی دو ٹی وی چینلز کیخلاف شکایت،پیمرا حرکت میں آگیا

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پیمرا کونسل آف کمپلینٹ لاہور نے نجی ٹی وی ’چینل 24‘ کے خلاف بار بار بلانے کے باوجود کونسل کے روبرو پیش نہ ہونے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سفارش کی ہے۔ چینل 24کو کو نسل کی طرف غیر سنجیدہ رویہ اپنانے پر مذکورہ جرمانے کا سامنا ہے۔ اس جرمانے کی سفارش پیمراکونسل آف کمپلینٹ لاہور کے 68ویں اجلاس میں ایک شہریْ قاضی محمد اقبال کی طرف سے چینل 24اور اے آر وائی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کی گئی۔

کونسل آف کمپلینٹ کا اجلاس پیمرا ریجنل آفس لاہور میں ڈاکٹر مہدی حسن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی محمد حفیظ کی طرف سے جیو ٹی وی اور جاگ ٹی وی کے خلاف بے بنیاد خبریں چلانے کے الزام پر سماعت شکایت دہندہ کی عدم موجودگی کی بنا پر ملتوی کر دی گئی۔ تاہم کونسل نے ٹی وی چینلوں کو کرکٹ کے کھلاڑیوں کے خلاف جھوٹے الزامات پر مبنی خبریں چلانے پر معذرت کرنے کا پابند بنانے کی سفارش کی۔ اے آر وائی کے پروگرام ’پاور پلے ‘بتاریخ 11نومبر 2016 ؁ء میں آرمی چیف پر نشر کیے گئے پروگرام ’Legacy of Chief of the Army Staff‘ پر سماعت اے آر وائی کے وکیل کی درخواست پر اگلی سماعت تک ملتوی کر دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’خبردار‘ بتاریخ 12نومبر 2016 ؁ء میں گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی مرحوم کی عمر صحت اور سینیارٹی کے حوالے سے قابلِ اعتراض پروگرام پیش کرنے پر ٹی وی چینل سے معذرت طلب کرنے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا گیا۔ شہری چودھری ارشد علی کی طرف سے دنیا ٹی وی کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے فیصلہ آنے تک ملتوی کر دی گئی۔

کونسل آف کمپلینٹ نے میوب گلوبل پرائیویٹ کو اپنے بقایا جات پندرہ روش میں ادا کرنے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی کونسل کی طرف سے مقررہ عرصہ میں بقایا جات جمع نہ کرانے کی صورت میں میوب گلوبل کا لائسنس معطل کرنے کی سفارش کی گئی۔ کونسل کے دیگر ارکا ن میں جنہوں نے اجلاس میں شرکت کی ڈاکٹر صغریٰ ندیم، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، افتخار احمد تارڑ، فوزیہ وقار اور ریجنل جنرل مینیجرصفدر رحمان شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…