بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں18ماہ کی بچی دریا میں سے 14 گھنٹے بعد زندہ برآمد

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں 18 ماہ کی ایک بچی کو دریا میں گرنے والی گاڑی میں سے 14 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا۔
یہ واقعہ امریکہ کی ریاست یوٹاہ میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی دریا میں گر گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ایک مقامی ماہی گیر نے 18 ماہ کی بچی کو گاڑی کے اوپر اپنی کار سیٹ پر لٹکے ہوئے دیکھا اور پولیس کو اطلاع کی۔
بچی کو فوری طور پر لیک سٹی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اب ڈاکٹروں کی مطابق اس کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔
اس حادثے میں بچی کی 25 سالہ ماں ہلاک ہو گئی ہیں۔ انھیں گاڑی کی سیٹ پر مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔
تحقیقات کرنے والے اہلکاروں کے خیال میں جمعے کو گاڑی حفاظتی پشتے سے ٹکرانے کے بعد سپینش فوک دریا میں گر گئی تھی۔
ایک مقامی ماہی گیر نے سنیچر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 پر بچی کو پانی میں تیرتی ہوئی گاڑی کے اوپر دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا۔
پولیس کے تین اور فائر بریگیڈ کے چار اہلکار دریا میں اترے اور بچی کو باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا اعلاج کیا جا رہا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…