ہونان (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے اپنے صوبے ہونان کے شہرچانکشامیں لکی ناٹ پل تعمیرکرکے دنیاکے بڑے بڑے ممالک کوحیران کردیاہے اس پل کوچین کی معروف کمپنی نیکسٹ آرکیٹکٹ نے ڈیزائن کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ پل حقیقت میں ایک نہیں بلکہ تین پلوں کا مجموعہ ہے ۔
اس پل کوعوام کےلئے2013میں کھولاگیاجبکہ اس پل کو2016 میں عالی ایوارڈبھی دیاگیا۔اس پل کی تعمیراتنی ز یادہ بلندی پرکی گئ ہے کہ اس کے نیچے سے کشتیاں بھی گزرسکتی ہیں جبکہ اس پرگزرنے کےلئے آٹھ راستے ہیں ۔بنیادی طور پر یہ برج رولر کوسٹر ٹریک کی نقل پر بنایا گیا ہے، بس فرق یہ ہے کہ یہاں گاڑیوں کی جگہ انسان ہی اوپر سے نیچے یا نیچے سے اوپر ہوتے ہیں۔اس پل کوتعمیرکرنے والی کمپنی کاکہناہے کہ اس پل میں چینی ر وایات کواجاگرکیاگیاہے جبکہ اس پل میں استعمال کیاگیاسرخ رنگ خوش قسمتی کی علامت ہے ۔