اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادمیں نیوایئرپورٹ کاتعمیراتی کام رواں سال جنوری کے آخرتک پایہ تکمیل کوپہنچ جائے گا۔سول ایوی ایشن کے سیکرٹری عرفان الہی نے کہاہے کہ اسلا م آبادنیوایئرپورٹ کی عمارتیں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ ان میں دیگرآلات لگانے کاکام جارہی ہے اوران کی ٹیسٹنگ فروری میں کی جائے گی ۔
عرفان الہی نے ایک برطانوی نشریاتی ا دارے کوانٹرویودیتے ہوئے بتایاکہ نیوایئرپورٹ سے اسلام آباداورراولپنڈی سے دومقامات سے بس سروس بھی شروع کی جائے گی اوراس مقصد کےلئے باقاعدہ اشتہارات دیئے جائینگے ۔انہوں نے بتایاکہ ایئرپورٹ کواسلام آباداورراولپنڈی سے ملانے کےلئے دوروٹس پرکام مارچ تک مکمل کرلیاجائے گاجبکہ تیسراروٹ براہ راست ائرپورٹ تک جائے گا۔عرفان الہی نے بتایاکہ اسی روٹ پرمیڑوبس اورٹرین بھی چلائی جاسکے گی جس سے مسافروں کوجڑواں شہروں سے ایئرپورٹ تک جدید سفری سہولت میسئرآئے گی ۔انہوں نے بتایاکہ یہ روٹ گولڑہ موڑسے ہوتاہواکوکاکولافیکٹری کے ساتھ ہوتے ہوئے نئے ایئرپورٹ تک براہ راست ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ نیواسلام آبادائرپورٹ پاکستان کاپہلاہوائی اڈہ ہوگاجس پراے 380ڈبل ڈیکربس بھی کھڑی کی جاسکے گی۔عرفان الہی نے مزید بتایاکہ ائرپورٹ پرتیس طیاروں کےلئے ریموٹ پارکنگ کی گنجائش ہوگی جبکہ اس کے علاوہ پندرہ مزید طیارے بھی کھڑے کئے جاسکیں گے ۔انہوں نے بتایاکہ نیوائرپورٹ پربھی دونوں رن وے قریب قریب ہونگے تاہم ان میں ایک کواستعمال کیاجائے گاکیونکہ ایک رن وے ایمرجنسی کےلئے ہوگاجیساکہ لاہورائرپورٹ میں ہے ۔واضح رہے اسلام آبادکے نیوائیرپورٹ کاسنگ بنیادسابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف نے رکھاتھاجبکہ وزیراعظم نوازشریف اس کاافتتاح کرینگے ۔