جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ عالمی بنک نے مالی سال 2017 میں شرح نمو 5.2 فیصد اور 5 فیصد اورسال 2018 میں 5.4 مقرر کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عالمی بنک کے توسعی قرضوں کی کامیاب تکمیل اس سلسلہ میں اہم ثابت ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عالمی بنک نے پاکستان کی ترقی میں اضافے کے پیش نظر اس پر نظرثانی کرکے سال 2017 کے لئے شرح ترقی میں 5 فیصد اور سال 2018 میں شرح ترقی 5.4 مقرر کی ہے۔
بنک کا کہناہے پاکستان کی ترقی کی شرح اضافہ ،اشیاء ضرورت کی قیمتوں میںکمی، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور حکومت کی بہترین اصلاحات کے نتیجہ میں ہوا ہے۔ سلمان شاہ نے کہا کہ ترقی کی بنیادی وجہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ہے جس کے باعث ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب متوجہ ہوئے ہیں اور توانائی بحران پر قابوپانے میں بھی مدد ملی ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا سی پیک کے ذریعے بننے والے بنیادی ڈھانچے کو اگر صحیح طریقہ سے ایڈورٹائز کیا جائے تو اس سے پاکستان کو اور بھی خوشحالی اور روزگار مل سکتا ہے اور پاکستان سمیت خطے کی معیشت میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…