بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

سی پیک منصوبہ کے شروع ہوتے ہی پاکستان میں کیا تبدیلی واضح ہو رہی ہے ؟ سعودی عرب پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 14  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ عالمی بنک نے مالی سال 2017 میں شرح نمو 5.2 فیصد اور 5 فیصد اورسال 2018 میں 5.4 مقرر کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عالمی بنک کے توسعی قرضوں کی کامیاب تکمیل اس سلسلہ میں اہم ثابت ہوئی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ عالمی بنک نے پاکستان کی ترقی میں اضافے کے پیش نظر اس پر نظرثانی کرکے سال 2017 کے لئے شرح ترقی میں 5 فیصد اور سال 2018 میں شرح ترقی 5.4 مقرر کی ہے۔ بنک کا کہناہے پاکستان کی ترقی کی شرح اضافہ ،اشیاء ضرورت کی قیمتوں میںکمی، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور حکومت کی بہترین اصلاحات کے نتیجہ میں ہوا ہے۔ سلمان شاہ نے کہا کہ ترقی کی بنیادی وجہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ہے جس کے باعث ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب متوجہ ہوئے ہیں اور توانائی بحران پر قابوپانے میں بھی مدد ملی ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا سی پیک کے ذریعے بننے والے بنیادی ڈھانچے کو اگر صحیح طریقہ سے ایڈورٹائز کیا جائے تو اس سے پاکستان کو اور بھی خوشحالی اور روزگار مل سکتا ہے اور پاکستان سمیت خطے کی معیشت میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…