جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

جاپان کی اجارہ داری ختم، چین نے بالاخر وہ چیز بناہی لی جس کی کوشش عرصے سے کررہاتھا،حیرت انگیزانکشاف

datetime 10  جنوری‬‮  2017 |

تائی یوان (آئی این پی ) چین پانچ سال کی مسلسل کوششوں کے بعد بال پوائنٹ کی نب تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ، کیا یہ بات حیران کن نہیں ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ بال پوائنٹ تیار کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک چین ابھی تک بال پوائنٹ کی نب جاپان سے درآمد کرتا رہا ہے

، تائی یوان آئرن اینڈ سٹیل گروپ(ٹسکو) کا کہنا ہے کہ اب اس میں پانچ سال کی کوشش کے بعد بال پوائنٹ کی سٹیل نب تیار کر لی ہے اور وہ اس کی تھوک میں پیداوار کیلئے تیار ہیں ، توقع ہے کہ آئندہ چند برسوں کے دوران وہ درآمد کی جانیوالی نب کی جگہ چینی ساختہ نب استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں گے ، چین سالانہ 38ارب بال پوائنٹس تیار کرتا ہے ، ایک بال پوائنٹ پر 0.1یوآن سے بھی کم خرچ آتا ہے جبکہ وہ لاکھوں ڈالر سٹیل کی بنی نب جاپان سے درآمد کرنے پر خرچ کر تا ہے جو 17ہزار امریکی ڈالر فی ٹن کے حساب سے درآمد کی جاتی ہے ، اس نب کے ذریعے رواں لکھا جا سکتا ہے۔ چین کے بال پوائنٹ بنانیوالے ایک بڑے ادارہے بیفا گروپ کا کہنا ہے کہ سٹیل کی یہ نب تیار کرنے کے لئے 20مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے

۔ٹسکو گروپ کا کہنا ہے کہ غیرملکی تیار کنندگان نے ابھی تک نب کا فارمولا خفیہ رکھا ہوا ہے ،یہ ایک بزنس سیکرٹ ہے تا ہم اب کئی سال کی کوششوں کے بعد چینی ماہرین ایسی نب تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو 800میٹر تک روانی سے لکھ سکتی ہے گذشتہ جون میں یہ نب تیار کر کے اس کا تجربہ کیا گیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…