اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹس اینڈ ویٹس کلینک کے ویٹرنری ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے اڑھائی کروڑ مالیت کی پالتو بلی کی ہلاکت کے معاملے عدالت نے فریق پارٹی کو مذکورہ درخواست پر دلائل دینے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کی۔ مدعیہ سندس حورین نے عدالت میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے ، جس پر فاضل جج نے دوسرے فریق کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12جنوری تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ مدعیہ سندس حورین جو خود قانون دان ہیں نے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے اپنی پالتو بلی کی ہلاکت اور ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کی مد میں اڑھائی کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی کر رکھا ہے.c