شین یانگ (آئی این پی )چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں 2ہزار سالہ قدیم شہر دریافت ہوا ہے ، آثار قدیمہ کے ادارے نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ثقافتی باقیات کا حامل شہر 2ہزار سالہ قدیم ہے ، آرکیالوجی انسٹی ٹیوٹ نے شین یانگ کے کنگ زوانگ زی شہر میں جولائی 2016ء میں کام شروع کیا تھا ،اس دوران 500مربع میٹر رقبے کی کھدائی کی گئی وہ وہاں سے مکانوں، آتش دانوں اور مقبروں کے آثار دریافت ہوئے ، مٹی کے برتن ، کا نسی ، لوہے اور پتھروں سے بنی اشیاء حاصل ہوئی ہیں۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ کنگ ہوانگ زی 202قبل مسیح سے 220بعد مسیح کے ہون دور حکومت کے کا نسی کے دور کے انسانوں کے طرز زندگی کی طویل تاریخ کا حامل شہر ہے۔